بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے چین کی سرحد کے ساتھ مزید 50 ہزار فوجی تعینات کر دیے ‎

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے غیر قانونی طور پراپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے علاقے لہہ میںکم از کم 50ہزار اضافی فوجی تعینات کردیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران کنٹرول لائن اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر تین مختلف علاقوں میںبھاری توپوں اور لڑاکا جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ اضافی فوجی تعینات کئے ہیں۔ لداخ خطے میں پہلے سے ہی ساڑھے چارلاکھ سے زائد بھارتی فوجی اور پیراملٹری فورسز موجود ہیں۔بھارت کے ایک لیفٹیننٹ جنرل اور بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر ڈی ایس ہوڈا نے کہا کہ جب سرحدی انتظام کے معاہدے ٹوٹ چکے ہوں توکسی بھی طرف بہت سے فوجیوں کی موجودگی خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ فریقین متنازعہ سرحد پرجارحانہ گشت کریں گے اور ایک چھوٹا سا واقعہ غیرارادی طورپرقابو سے باہرہوسکتا ہے ۔لداخ کے شمالی علاقے میں جہاںگزشتہ سال بھارت اور چین کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہوئیں ، سب سے زیادہ فوجی تعینات کئے گئے ہیں ۔ علاقے میں تقریباً 20ہزار سے زائداضافی فوجی بھیجے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…