بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں 11سالہ لڑکی بچے کو جنم دے کر ملک کی سب سے کم عمر ماں بن گئی

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں 11سالہ بچی بچے کی ماں بن گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں پہلا واقعہ جو اتنی کم عمر کی بچی بچے کی ماں بنی ہے ۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق جب بچے کی ماں حاملہ ہوئی تو اس وقت صرف

10سال کی تھی لڑکی کے گھر والوں کو آخری ایام میںعلم ہوا تو انہیں یہ سن کا جھٹکا لگا ۔ گزشتہ دنوں گیارہ سالہ بچی کے ہاں 30ہفتے بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں کی صحت ٹھیک اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے لڑکی والدین نے کہا ہے کہ ہم اس بارے میں بالکل بھی علم نہیں تھا لیکن آخری ایام میں جب پتہ چلا تو ہمیں حیرت کا شدید جھٹکا لگا ۔ جبکہ لڑکی کا علاج کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ میں نے اس سے قبل آج تک اتنی کم عمر بچی کو ماں بنتے نہیں دیکھا ہے ۔ میرا یہ پہلا تجربہ ہے اور میں خود بھی اس کیس سے متعلق حیرت زدہ ہوں ۔ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق اس سے قبل برطانیہ کی سب سے چھوٹی والدہ ٹریسا مڈلٹن کہلاتی تھیں۔انہوں نے 2006 میں 12 سال کی عمر میں ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ دوسری جانب دنیا میں سب سے چھوٹی ماں لینا میڈیا نام کی ایک پیرو کی لڑکی تھی، جو مئی 1939 میں جیرارڈو نام کے ایک لڑکے کو جنم دینے کے وقت صرف پانچ سال اور 7 ماہ کی تھی۔ اس کے والدین کو لگا کہ اسے ٹیومر ہے، لیکن جب اسے اسپتال لے جایا گیا، تو وہ سات مہینے کی حاملہ پائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…