جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی پی 38 سیالکوٹ 4،ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے امید وار کےحق میں دستبرداری کا فیصلہ‎

datetime 29  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پرپی پی 38سے پاکستان پیپلز پارٹی نےتحریک انصاف کے امیدوار کے مد مقابل امیدوار کو دستبردار کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پ

ر دعویٰ میں کہا ہےکہ چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ پی پی اپنا امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار دستبردار کروائے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے پی پی 38سے اپنا امیدوار دستبردار کروا دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اعلان دستبرداری سے یقیناً تحریک انصاف کی حلقے میں پوزیشن مضبوط ہو گی۔ یہ کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دستبرداری اصل میں تحریک انصاف کے حق میں نہیں بلکہ ق لیگ کے حق میں کی کہی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد تحریک انصاف نے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ جاری کیا تھا کہ جو کہ ق لیگ کے پنجاب میں سینئر نائب صدر کی حیثیت سے کام کر رہےہیں ۔ دوسری جانب پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ‏کو حلقے کا دورہ روکنے کے لیے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ ‏کو ضمنی انتخاب سے قبل حلقے کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔د



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…