بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

حادثے سے بچنے کیلئے پی آئی اے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں پرواز

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کپتان نے خرابی موسم میں مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پیشہ وارانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہو جانے والی پرواز پی کے 306 کا بھارتی حدود میں داخلے کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اے طیارے کو بھارتی حدود میں جانا پڑا اور کپتان نے متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے ہی طیارے کارخ بھارت کی طرف موڑا۔ طوفانی موسم سے بچنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کے تحت پرواز کو بھارتی حدود سے گزارا گیا ۔ کپتان کے مطلع کرنے پر لاہور اور دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی اور دونوں ممالک میں ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول اور ایئرڈیفنس کلیئرنس بھی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق خراب موسم یاایمرجنسی میں بین الاقوامی قوانین کے تحت پرواز کسی بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہے تاہم ایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن رکن ممالک پرمعاہدوں کی پاسداری لازم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…