اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی متعدد وزرا کی حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانی

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوی کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا۔تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی

ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…