بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پرواز کو 10 منٹ تک بھارتی حدود میں پرواز کرنا پڑ گئی

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے لاہور جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونا پڑا۔پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا، طیارے کا رخ موڑنے کے

باوجود پی آئی اے کی پرواز لاہور میں لینڈ نہیں کرسکی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی ا ے کی پروازکے ساتھ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 ملتان کے قریب پہنچی تو موسم اچانک خراب ہوگیا، بلندی پر گہرے بادلوں کی وجہ سے لاہور میں لینڈنگ ممکن نہیں تھی جس پر طیارے کے پائلٹ کیپٹن بابر درانی نے لاہور اے ٹی سی سے درخواست کی کہ اگر بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت مل جائے تو وہ مشرق یا جنوب مشرق کی جانب سے لاہور میں اتر سکتا ہے۔لاہور ائیر ٹریفک کنٹرولر نے ہاٹ لائن الفا فریکیونسی پر دہلی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ دہلی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے انڈین ائیرڈیفنس کلیئرنس کے بعد پی آئی اے کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت دے دی لیکن جب پی آئی اے کے طیارے نے بھارت کی جانب سے پرواز کرتے ہوئے لاہور میں لینڈنگ کرنا چاہی تو ایک بار پھر بادل راستے میں آگئے اور پی آئی اے کی پرواز لاہور میں نہیں اتر سکی اور اس پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…