منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیش رفت

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کار کے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا

۔ عدالت نے ریفرنس کی کاپی ملزمان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کے کشمیر اور آصف زر داری کے لاہور دور ہ سے وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،آصف زر داری ملک کے ہر کونے میں جائینگے ،افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے،حکومت آج تک اسامہ بن لادن کے حوالے فیصلہ نہیں کرسکے وہ شہید ہے یا نہیں،پاکستانی قوم ملک کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں میں رہے آئندہ بھی کسی اور سیاسی جماعت میں ہونگے ،وفاقی وزیر اطلاعات سے پی ٹی وی نہیں چل رہا اور کیا چلائیں گے ،پاکستان میں غلیظ کام کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،بلاول بھٹو کے خلاف تقرریں شروع کردی گئیں،، فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی حکومت سندھ میں تحریک انصاف کی ہوگی،فواد چوہدری بتائیں کہ وہ اگلی انتخابی مہم کس پارٹی کی چلائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کا ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بھی رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے لاہور کے دورے کے دوران حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، آصف زرداری کوئٹہ سمیت ملک کے ہر کونے میں جائیں گے،پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر اس سال بھی حکومت نے کارکردگی نہ دکھائی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں گرمیوں کے دوران بھی گیس کا شدید بحران ہے، افغانستان کے معاملے پر حکومت سوئی ہوئی ہے، افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…