جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی شدید گرمی میں ٹھنڈک کا احساس دلانے والا جنت نظیرمقام السودہ

datetime 28  جون‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں مگر مملکت میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو اپنے معتدل موسم اور آب وہوا کی بدولت جنت نظیر کہلانے کے مستحق ہیں۔ انہی میں سطح سمندر سے 3000 میٹر کی بلندی پر واقع کوہ سودہ کے

علاقے موسم بہار کی رونقوں کے ساتھ اپنے ٹھنڈے موسم کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہاں کی پہاڑی چوٹیاں ان ایام کے بیشتر اوقات میں سفید دھند کی لپیٹ میں رہتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جبال السودہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے جو گھنی دھند، بارش اور ٹھنڈے موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس علاقے کے معتدل موسم کی وجہ سے ملک بھر سے سیاح گرمیوں میں یہاں کھچے چلے آتے ہیں۔کوہ سودہ کے کئی گاں ہیں مگر مرکزی گاں کووطن ام سودہ کہا جاتا ہے۔ اس علاقے کے ٹوریسٹ گائیڈ عبداللہ شہرانی نے بتایا کہ شمال میں ابھا کے العزیزہ گاں سے باحہ کے ربیعہ کے علاقوں کی چوٹیوں تک بلندی پرواقع ہرقصبے کو وطن ام سودہ ہی کا نام دیا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جبال سودہ سعودی عرب کے بلند ترین پہاڑی مقامات میں سے ایک ہے جس کی سطح سمندر سے بلندی تین ہزار میٹر ہے۔ اس میں جبال العرعر سال بھر دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں اور ان کا موسم زیادہ تر ٹھنڈا رہتا ہے۔الشہرانی کا کہنا تھا کہ جبال سودہ میں شاہ عبدالعزیز نیشنل ریزرو، السودہ نیشنل ریزرو، السودہ کیبل کار، تہامہ پر پھیلا لکڑی کا پل، السحاب ریزور، رید، محلات آل سراح، مسجد السقا سمیت کئی دوسرے اہم مقامات سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکزرہتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…