منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کا زبردست اقدام حجاج کرام کے لیے اسمارٹ کارڈ کے نام سے نئی سروس متعارف

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کے لیے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی گئی ہے جسے حج اسمارٹ کارڈ کا نام دیا گیا ہے۔حج اسمارٹ کارڈ میں ایسی کیا خاص بات جس سے حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائی میں مدد ملے گی؟

عرب ٹی وی کی طرف سے پوچھے اس سوال کے جواب میں سعودی عرب میں حج وعمرہ کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہا کہ یہ کارڈ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور مناسک ادا کرنے میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے اسمارٹ کارڈ میں ان کے ذاتی اعداد و شمار ، رہائش اور صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ حجاج کے مقدس مقامات اور مختلف کیمپوں میں داخلے کو منظم کرنے اور ان کی گروپ بندی میں معاون ثابت ہوگا جمرات کی سہولت ، نیز گمشدہ زائرین کی رہ نمائی کرنے ، آمدورفت اور دیگر خدمات کے علاوہ جمع ہونے اور روانگی کے اوقات کے تعین میں حجاج کی معاونت کرے گا۔ اس کارڈ کے اجرا سے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی میں آسانی ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ اسمارٹ کارڈ میں ایک بار کوڈشامل ہے جو حاجی کے تمام اعداد و شمار اور معلومات کو جاننے میں مدد دے گااس میں سیلف سروس ڈیوائسز کے ذریعہ حاجی کی معلومات کو پڑھنے کے لیے این ایف سی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔العمری نے زور دے کر کہا کہ اس سال حج کے مناسک کی ادائیگی قیام بڑی حد تک جدید آلات اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہے ، نیز طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں پر ، تاکہ حاجیوں کے لئے اعلی سطحی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک عمدہ خدمات فراہم کی جاسکے۔اسمارٹ کارڈ قریبی فیلڈ مواصلات(این ایف سی)ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس کیوسک کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام ویژن 2030کا حصہ جس کا اجرا مکہ کلچر سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے یہ کارڈ ایک نئی سہولت ہے۔ اسمارٹ حج کارڈ کو رواں سال 1442ھ کے حج کے موقعے پر استعمال کیا جائے گا۔ تجربے کے طور پر حج کے موقعے پر 50 ہزار اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…