ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن ) ترکی میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر ملک بھر میں یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں کورونا وبا پر کافی حد قابو پالیا گیا ہے جس کے باعث کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور معمولات زندگی کو مرحلہ وار

بحال کیا جا رہا ہے۔ ترکی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں 81 کو صوبوں کو کاروبار زندگی کو مرحلہ وار کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے اور کاروباری مراکز سمیت سینما گھر بھی یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں۔ لاک ڈاو?ن کے خاتمے سے شادی بیاہ کی تقریبات اور اس میں مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صفائی، ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کی شرط پر ہوٹلوں میں قیام کی اجازت بھی ہوگی۔ اسی طرح عوامی مقامات پر موسیقی کی محافل، کھیل تماشوں، میلوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی تاہم شرکا کے لیے ماسک پہننے اور میل جول میں فاصلہ رکھنے کی شرط برقرار رہے گی۔ پاکستان سمیت درجنوں ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے قرنطینہ کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے اب ان ممالک سے آنے والوں کو 14 دنوں کے بجائے 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا تاہم پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہے اور اس مہلک وائرس سے 50 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تاہم ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ اور 13 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…