منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سے میری شادی ہوئی حریم شاہ نے دبے لفظوں میں اشارہ دے دیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ سندھ کے وزیرہیں، پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتے میں نام نہیں بتاسکتی۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے

ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔پیرکو میڈیا سے بات چیت میںٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں،حریم شاہ کے مطابق میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور صوبائی وزیر ہیں، شادی کی تقریب میں 2،3 صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہرپیرکو اسمبلی اجلاس میں بھی شریک تھے اور نکاح بھی کراچی میں ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے۔حریم شاہ نے کہاکہ میرے شوہر نامور شخصیت ہیں، وہ ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے پاس وزارت بھی ہے جب کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ اپنی بیوی کو منا لیں گے تو میں بتا دوں گی، میں اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر جاری کروں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں اور شادی مخفی رکھنے کی وجہ شوہر کی پہلی بیوی کو منانا ہے۔گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…