منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ‎‎

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں یکم جولائی سے کارروباری سرگرمیاں کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گی ہے ،سینما ہالز ، مزارات کو کھولنے کی اجازت ، ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی ، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے

، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی ۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروبا ر 24گھنٹے کھلے رہیں گے، آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی ،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے، شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہوگی۔تفصیلا ت کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا یکم جولائی سے گاروباری سرگرمیاں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے جبکہ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہوگی 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دی ہے این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی

تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا موقف ہیکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں،تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

این سی ا و سی اجلاس میں یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سینما ہالز رات 1 بجے تک کھلے رہ سکیں گے،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی سینما میں فلم دیکھ سکیں گے ۔ این سی اوسی اجلاس میں ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…