پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ادویات کے تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہول سیل فارما کراچی آرگنائزیشن کے صدر زبیر میمن اور جنرل سیکریٹری اسلم پولانی نے فارما سیکٹر کو ایڈوانس ٹیکس کلیکشن میں ڈالنے کے حکومتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ فارما ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے میڈیسن تاجروں کا یہ بھی اتفاق ہے کہ

اگر حکومت نے فارما سیکٹر کو ایڈوانس ٹیکس کلیکشن میں ڈالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ وہ آرگنائزیشن کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر زبیر میمن اور جنرل سیکریٹری اسلم پولانی نے مزید کہا کہ ہڑتال کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔ ابتدائی احتجاج کے طور پر پورے ملک کے پریس کلبوں پر مظاہروں سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔آرگنائزیشن کے صدر زبیر میمن اور جنرل سیکریٹری اسلم پولانی نے پورے ملک کے فارما ٹریڈ کے نمائندوں کے اتحاد کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے فارما ٹریڈ کی تجاویز کو سنے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے۔ انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر میں حکومت کو بہت ریونیو ملتا ہے۔ مزید بھی مل سکتا ہے۔ اس کے لیے پالیسی سازی کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے ٹیکس لگانے کی جو ٹیکنیکلی ٹھیک نہیں اور اس سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کا بھی چانس نہیں۔ الٹا ایک سیدھے اور ڈاکومینٹڈ کاروبار کو ڈسٹرب کر کے ایک ناکام پریکٹس پر ملکی سرمایہ خرچ کرنا ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔اس لیئے فارما ٹریڈ کا احتجاج بنیادی اور اصولی طور پر درست قدم اور آئینی حق ہے۔  میڈیسن تاجروں کا یہ بھی اتفاق ہے کہ اگر حکومت نے فارما سیکٹر کو ایڈوانس ٹیکس کلیکشن میں ڈالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…