منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

14سالہ بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں ایک ماں کو اس کے بدبخت 14 سالہ بیٹے نے عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان لڑکے نے غیرت کے نام پر اپنی والدہ کا قتل کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کے شوہر زبیر نے 25 مئی 2021 کو اس کے خلاف ضلع صوابی کے پرمولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی اس کے دوست شاد علی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ معاملے کی چھان بین کے بعد پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نشاط بی بی کو ایک شیلٹر ہاؤس منتقل کیا گیا جبکہ شاد علی کو جیل بھیج دیا گیا۔ مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل حضرت بلال نے درج کیا تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ زبیر کی اہلیہ جو کہ نارانجی گاؤں کی رہائشی ہیں انہیں کیس کی سماعت کیلئے عدالت لایا گیا تھا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ضمانت کے بعد، وہ ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ صحن میں بیٹھی دستاویزات کا انتظار کر رہی تھی، اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ ہیڈکانسٹیبل کا مزید کہنا تھا کہ اس کا نوجوان بیٹا قریب آیا اور اس نے اپنی والدہ پر فائرکھول دیا جو کہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ نوجوان نے اپنی والدہ کو مارنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ خاتون پانچ لڑکوں اور تین لڑکیوں کی ماں تھی۔میڈیا رپورٹس میں مزید انکشاف سامنے آئے ہیں کہ والد نے چھوٹے لڑکے کو غیرت کے نام پر اپنی ماں کو مارنے کی ترغیب دی تھی۔ ‎ دوسری جانب ضلع صوابی میں دو اور نوجوانوں نے خود کشی کرلی۔ایک جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز موضع مرغز میں ایک نوجوان محنت کش یاسین زمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گندم میں استعمال ہونے والی زہریل گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دریں اثناء موضع ٹوپی میں عزیز اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کو زخمی کر دیا یاد رہے کہ ضلع صوابی میں آئے روز خود کشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بنوں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹر کار اور اسلحہ برآمد کرکے

دو ملزمان گرفتارکر لئے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ بتائے جاتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد نے بنوں پریس کلب میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں ماہ 25 تاریخ کو بخت نثار ولد دراز خان سکنہ امین مغل خیل نے مقامی پولیس تھانہ غوریوالہ کو رپورٹ کی کہ کالے رنگ کی موٹر کار فلڈر مقامی ملزمان وجاہت اللہ اور عبدالقدیر چھین کر لے گئے ہیں،مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ غوریوالہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور ڈی ایس پی رورل II رضوان خان اور ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ ساجد خان کو

ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ موٹر کار کی برآمد گی کا ٹاسک سونپاجنہوں نے ملزمان کو اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا اور سرقہ شدہ موٹر کار فیلڈر بھی برآمد کی،جبکہ ملزم وجاہت اللہ کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن بھی برآمد کی،واضح رہے کہ ملزم وجاہت اللہ سے تھانہ ہوید پولیس نے پہلے بھی موٹر کار برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا تھا گرفتار شدہ چور

اس نوعیت کے دیگر جرائم کے وارداتوں میں ملوث ہیں، تھانہ غوریوالہ میں چوری کے واردات میں باضابطہ طور پر نامزد ہوئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں،ڈی پی او بنوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم وجاہت اللہ موٹر کار، موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیان کا عادی چور ہے، گاڑیاں چوری کرکے دیگر اضلاع میں سستے داموں فروخت کرنا اس کا پیشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…