بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

اراکین اسمبلی میں چارپائی اور بستر لے آئے

datetime 28  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر شدید بد نظمی ہوئی، جہاں اپوزیشن ارکان بطور احتجاج ایوان میں چارپائی لے آئے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس میں میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن

ارکان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا جنازہ ہے۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے چارپائی لانے اور جمہوریت سے متعلق ریمارکس پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور جملے کسے، جس کے باعث دونوں جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔اہم ترین اجلاس کے دوران چارپائی اور بستر کیسے ایوان تک لایا گیا؟ سیکیورٹی عملہ واقعے سے بے خبر رہا۔دوران اجلاس اسپیکر نے ریمارکس دئیے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے۔اس موقع پر حکومتی رکن اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے حق میں بل پاس نہیں ہونے دیناچاہتی، گورنرسندھ نے غیرضروری اعتراضات لگاکر بل واپس بھیجا، یہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔حکومتی رکن مکیش کمار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پہلے بل منظور کرانے میں ساتھ دیتے ہیں پھر گورنر سے واپس بھجواتے ہیں، پی ٹی آئی نے جو ملک کا جنازہ نکالا اس کی بات کریں، چینی چوروں کو ملک سے بھگا کر لے گئے اس جنازے کی بات کریں، پورے ملک غریبوں کا جنازہ نکال دیا کچھ حیاکچھ شرم ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…