منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حریم شاہ سے شادی کی خبریں، پی پی رہنما سید ذوالفقار علی شاہ کا ردعمل آ گیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنے فیس بک پیج پر اردو میں وضاحتی بیان جاری

کیا کہ حریم شاہ سے منسوب ان سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ان کے میڈیا کوآرڈینیٹر صدام کنبھار چلا رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ مخالفین مذکورہ خبریں اس وجہ سے پھیلا رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کو گدھا کہا تھا۔پیپلز پارٹی کے رکن نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ ان کے حوالے سے کس طرح کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ذکر کیا۔سید ذوالفقار علی شاہ نے مذکورہ بیان اس وقت جاری کیا جب کہ حلیم عادل شیخ کے میڈیا کوآرڈینیٹر صدام کنبھار نے سندھی زبان میں ایک مبہم پوسٹ کی تھی۔صدام کنبھار نے میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ سید ذوالفقار علی شاہ دوسروں سے بازی لے گئے۔صدام کنبھار نے مذکورہ مبہم پوسٹ اس وقت کی تھی جب کہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی۔حلیم عادل شیخ کے میڈیا کوآرڈینیٹر صدام کنبھار کی مذکورہ مبہم پوسٹ کو ایسا سمجھا گیا کہ شاید ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے شادی کی ہے،

جس وجہ کئی لوگوں نے جعلی خبریں پھیلانا شروع کیں۔تاہم جلد ہی سید ذالفقار علی شاہ نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں تمام خبروں کو جعلی قرار دیا۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے 28 جون کی صبح تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…