منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان ’ناران ‘پہنچ گئے

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچ گئے جہاں وہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورہ ناران میں خیبر پختونخوا کےسیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا

،سوئٹزرلینڈ کی خوبصورتی پاکستان کے مقابلے میں کچھ نہیں، نئے پاکستان میں نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ حاصل ہوگا تو اس علاقے میں پیسہ آئے گا ، نوکریاں ملیں گی۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچے جہاں انہیں سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہیں۔اس موقع پر ٹائیگر فورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں نے درختوں، جنگلات کو تباہ کیا اور یہ نہیں سوچا کہ آنے والی نسلوں کے لیے وہ بھی ویسا ہی پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا ان کو ملا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ساری دنیا میں گھوما اور یورپ کے خوبصورت ترین مقامات دیکھے ہیں، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں جیسی خوبصورتی ہے شاید ہی دنیا میں کوئی ملک ملے جسے اللہ نے ایسی نعمت بخشی ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ایسے ادا کیا جاتا ہے کہ ان کا دھیان رکھا جاتا ہے، شکر تو اس وقت ہوتا ہے جب ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ریاض خان کو ہدایت کی کہ ان مقامات کی نگہبانی کیلئے مقامی افراد کو چنا جائے جنہیں معلوم ہے کہ درخت کون کاٹتا ہے، یہی ان درختوں کی صحیح سے حفاظت کرسکیں گے اور یہی افراد ان علاقوں کی صفائی کرسکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سیاحت میں تیزی سے

اضافہ ہورہا ہے اس لیے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا چیلنج یہ ہے کہ جو قانون بنائے جائیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ہوٹلز مالکان پر بھی گندگی نہ پھیلانے کی پابندی لگائی جائے۔انہوںنے کہا کہ حضورؐنے صفائی کو نصف دین قرار دیا ، ہمارے دین میں صفائی اور پاکیزگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کیلئے پورا زور لگایا جائے، سخت سزائیں دی جائیں، گندگی کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں یہ نئی

سوچ ہے، پہلے ہر جگہ گندگی پڑی ہوتی تھی کوئی فکر نہیں کرتا تھا لیکن اب ہم نے اپنے ملک کو صاف کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے کنہار میں پائی جانے والی ٹراؤت مچھلی کو پورے پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اس لیے مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس کی حفاظت کی جارہی ہے اور اس کی آبادی میں اضافہ کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ اتنی مچھلیاں نہ پکڑیں جائیں گے یہ ختم ہی ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کی وجہ سے ان علاقوں میں اتنا پیسہ آئے گا کہ ہم یاں بہت ترقیاتی منصوبے بنا سکیں گے اور اس کا ایسا دھیان رکھ سکیں گے جیسے سوئٹزر لینڈ نے اپنے علاقوں کا رکھا، حالانکہ

وہ رقبے کے لحاظ سے ہمارے شمالی علاقہ جات کا نصف ہے لیکن انہیں سیاحت سے 80 ارب ڈالر ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پورے ملک کی برآمدات ہی صرف 25 ارب ڈالر ہے، سوئٹزرلینڈ خوبصورتی میں اس علاقے کا مقابلہ نہیں کرسکتا لیکن وہاں قانون اور ان پر عملدرآمد ایسے ہیں کہ کوئی انہیں توڑ نہیں سکتا، وہ اپنے ملک کا دھیاں رکھتے ہیں، صفائی رکھتے ہیں اسلیے وہ اتنے خوشحال ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم نے بھی اپنے تمام سیاحتی مقامات کا اسی طرح خیال رکھنا ہے اور یہیں سے ہم اتنا پیسہ کمائیں گے اور مقامی افراد کو اتنی نوکریاں ملیں گی انہیں روزگار کے لیے ان علاقوں سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…