منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدرشہباز شریف کے چچا زاد بھائی اور معروف صنعت کار میاں طارق شفیع انتقال کر گئے۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ میاں طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ کے بہنوئی تھے۔طارق شفیع اتفاق فانڈریز کا حصہ رہے اورشریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔ وہ شفیع گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے۔ اور شوگر ملز،اسٹیل ملز اور پولٹر ی فیڈزکے پیداواری یونٹ چلاتے تھے۔طارق شفیع کا نام حدیبیہ پیپرزملز اور گلف اسٹیل ملز کیس میں سامنے آیا تھا اور پاناما جے آئی ٹی نے ان سے بھی اس متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔طارق شفیع نے مبینہ طورپرگلف اسٹیل ملزکی فروخت کے بعد 12 ملین درہم قطری شاہی خاندان کے حوالے کئے تھے۔ طارق شفیع نے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے بیان حلفی میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے 1980 میں 12 ملین درہم قطر کے شیخ فہد بن جاسم بن جابر الثانی کو نقد ادا کئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…