گوجرانوالہ/لاہور (این این آئی)گوجرانوالہ کی گلشن لیبر کالونی سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یاسین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا،یاسین بٹ کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ یاسین بٹ نے قومی سطح کی شخصیات سے متعلق تضحیک آمیز ویڈیوز بنائی ہیں۔ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ یاسین بٹ نے شارعِ عام بند کر کے لوگوں کو توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو پر بھی اکسایا ہے۔دوسری جانب رہنما نون لیگ عطاء تارڑ نے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نو کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین بٹ کی ویڈیو میں کوئی معیوب بات نہیں، یاسین بٹ اور دوسرے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا



















































