کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان میں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سازش کررہا ہے،فیٹیف پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سہرانے کی بجائے سیاسی ادارہ بن رہا ہے،فیٹیف تیکنیکی فورم ہی رہے سیاسی فورم نہ بنے بلاوجہ کا دبا ڈال کر
کونسی قوتوں کو خوش کیا جارہا ہے،پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی گنجائش نہیں فیٹف اختیارات سے تجاوز کررہا ہے،پاکستان عالمی سطح پر بہترین امیج بنارہا ہے پاکستان خود مختارملک ہے کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی،،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا کردار مثالی ہے جس کا دنیا اعتراف کرتی ہے،دوسروں کی جنگ میں پڑنے کی ضرورت نہیں ماضی کے تلخ حقائق سے سیکھا جائے،امریکہ خطے میں اپنا وجود اور عمل دخل قائم کرنے کیلئے دبا بڑھا رہا ہے جسے مسترد کرکے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کی گنجائش نہیں پاک فوج نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے،سرحد پار سے دہشتگردی کے تانے بانے بننے کی سازش کو روکنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے ملک کے عوام حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کو دنیا میں ترقی یافتہ بنانے کی ہر جدوجہد میں مثبت کردار ادا کریں، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان میں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سازش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اکائیوں کو پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔