اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میں وزیراعلیٰ سندھ ہوں آپ کو کون تنگ کرتا ہے؟ مراد علی شاہ کی کولڈ ڈرنک کارنر لگانے والے نابینا شخص سے گفتگوکی ویڈیو وائرل

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے طارق روڈ پررحمانیہ مسجد قبرستان کے پاس خان کولڈ کے نام سے واقع دکان کے نابینا بزرگ مالک کی شکایت پر ایکشن لے لیا،ضلعی انتظامیہ کونابینا بزرگ شخص کی رزق حلال کے لیے جدوجھد کو محنت اورعظمت کی بہترین مثال قراردیتے ہوئے اس کی ہمت افزائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اتوارکوصوبائی وزیر

سیدناصرحسین شاہ کے ہمراہ شہرکے اچانک دورے پرتھے کہ طارق روڈ رحمانیہ مسجد قبرستان کے قریب خان کولڈ کے نام سے کولڈ ڈرنک فروخت کرنے والے ایک بوڑھے شہری کی شکایت پرمبنی بورڈ آویزاں دیکھا،بورڈ پروزیراعلی سندھ سمیت اعلی حکام سے اپیل کی گئی تھی کہ میں ایک نابینا بورھا شخص ہوں اورفٹ پاتھ پرمشروب فروخت کرتا ہوں،بزرگ دکاندارکی جانب سے شہری انتظامیہ سے اسے ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی وزیراعلی سندھ کولڈڈرنک کارنر پر رک گئے اور وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزرا اور دیگر دوستوں کے ہمراہ کولڈ ڈرنک خریدی اور کولڈ ڈرنک کے پیسہ دینے کے بعد بزرگ شخص سے کہا میں وزیراعلی سندھ ہوں، آپ کو کون تنگ کرتا ہے،بزرگ نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ پولیس، انتظامیہ تنگ کرتی ہے جس پر وزیراعلی سندھ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسی وقت فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں۔ یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کما رہا ہے۔ بزرگ شخص رزق حلال اور محنت کی بہترین مثال ہے،ہمیں اس کی ہمت افزائی کرنی چاہئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر احکامات جاری کئے کہ خان صاحب کو ان کے کاروبار کو باعزت طریقے سے انجام دینے میں سہولت فراہم کی جائے. اس موقع پر میر شبیر بجارانی، تیمور تالپور، مرتضی وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…