اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نےاراکین قومی اسمبلی کو عشائیے پر بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو کل عشائیہ دیں گے، حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو عشائیہ وزیر اعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت اہم حکومتی امور پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان کو عشائیہ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔