منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے کلبھوشن کے وکیل بن گئے ، بلاول بھٹو

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہجیرہ،تتہ پانی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے،کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام نہیں بلکہ کٹھ پتلی کررہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، عمران خان عوام سے روٹی،کپڑا اور مکان چھین رہاہے،پیپلز

پارٹی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے، جیالے اپنی محنت اور جدوجہد کو جاری رکھیں، آزادکشمیر کے عوام25جولائی کو تیر پر ٹھپے لگاکر پی پی پی کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیں، مہنگائی کے سونامی کو بھگائیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں کوئی طاقت پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتی،عوام اورجیالوں کے جوش وخروش اور جذبہ نے واضح کردیا کہ پیپلز پارٹی الیکشن جیت رہی ہے، آزادکشمیر کاآئندہ کاوزیر اعظم جیالا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آزادکشمیر انتخابات کی مہم کے سلسلے میں تتہ پانی اور ہجیرہ کے مقام پر جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ 3 نسلوں کا ہے، آپ نے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے آپ کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیرمیں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حملہ ہوتا ہے تو عمران خان کہتا ہے میں کیا کروں، مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے۔ کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جمعہ والے دن بھی صرف ایک ہفتہ کیا، اس کٹھ پتلی نے

کشمیر کا سودا کر لیا ہے، کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام نہیں بلکہ کٹھ پتلی کررہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، کشمیر کا سفیر بنتے بنتے عمران خان اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کے لئے آرڈیننس لایا گیا، کلبھوشن نے آرڈیننس کا فائدہ نہیں لیا تو پارلیمان میں آگئے،

عمران خان نے صرف کلبھوشن کو این آر او دیا، اگر عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو ہم اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا نعرہ رائے شماری کا ہے، کشمیر سے متعلق فیصلے صرف کشمیری عوام کریں گے، کشمیر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ چیئرمین پا پیپلز

پارٹی نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیرکے فیصلے کشمیر کے عوام ہی کریں، انشاء اللہ کشمیر کے فیصلے کشمیر کے عوام ہی کرینگے کوئی اور انکا فیصلہ نہیں کرسکتا، ہمارا پہلے دن کا موقف قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدؒ کا لگایانعرہ ہمارا نعرہ سب پہ بھاری رائے شماری رائے شماری تھا آج بھی اُسی موقف پر قائم ہیں،باقی

جماعتوں کی پالیسی مختلف ہوسکتی ہے،لیکن پیپلز پارٹی کی ایک ہی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کو ہمیشہ آن رکھیں گئے،انہوں نے کہاکہ پانچ اگست2019ء کو جب مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا تو بزدل عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ تاریخ کا کمزور ترین موقف ہے،کٹھ پتلی کا کہنا تھاکہ ہم ہر جمعہ کو سرحد پر کھڑے

ہوجائیں گئے، کشمیر ہائی وے کا نام آج سے سرینگر ہائی وے ہوگا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ؒنے کشمیر پر ایک دلیرانہ موقف اختیار کیا اور کشمیریوں کی آواز کو بھرپور انداز میں بلندکرتے رہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے ظلم وستم کا مقابلہ کررہے ہیں جبکہ آزادکشمیر کے عوام نااہل، ناکام ترین کٹھ پتلی حکمران عمران خان

کی بیوقوف حرکتوں کا مقابلہ کررہے ہیں،یہاں کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب مر رہے ہیں، غربت اور بے روزگاری آخری حدود کو چھو رہی ہیں،پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی اقدامات کئے،ملازمین کی تنخواہوں میں 120فیصد، پنشنروں کی پنشن میں 100فیصد جبکہ سپاہیوں کی تنخواہوں

میں 170فیصد اضافہ کیا،اس کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے کیا کچھ کیا، اس مشکل دور میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوام کا ساتھ دے،عوام کی نظرقائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی جماعت پیپلز پارٹی پرہے، عوام کو عمران خان کی طرح ہرگز لاواث نہیں چھوڑیں گئے، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی

کی بنیاد ہی کشمیر کاز پر رکھی گئی تھی، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ؒ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدؒ،مرد حر آصف علی زرداری سے آج دن تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشاء اللہ آئندہ بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گئے،ہم نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدؒ سے سیکھا ہے کہ اگرکشمیراورکشمیر ی عوام کیلئے

ایک ہزار سال تک ہمیں لڑنا پڑئے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں،ہم نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے سیکھا ہے کہ جہاں ہمارے کشمیری بھائیوں وبہنوں کا پسینہ گرئے گا وہاں ہمارا خون گرئے گا،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدؒ، محترمہ بے نظیربھٹو شہیدؒکے مشن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گئے، دریں اثناء چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری نے والئی کشمیر باجی میاں الف دین ؒ دربارعالیہ فیض آباد ریہاں شریف کے مزارپر بھی حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی اور صاحبزادگان سے بھی ملاقات کی ہے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں آزادکشمیرکے دورہ کے دوران تتہ پانی میں نامزد اُمیدوار پی پی پی حلقہ راج محل کوٹلی سردار آفتاب

انجم ایڈووکیٹ کے مرکزی الیکشن آفس کے سامنے استقبالیہ ہجوم سے خطاب کیا،اس موقع پرسابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ، سردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر مرکزی ومقامی قائدین بھی اُنکے ہمراہ تھے،قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری جب تتہ پانی شہر میں داخل ہوئے تو نامزد اُمیدوار پی پی پی سردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ کی قیادت میں جیالوں ودیگر عوام نے اُنکا پرتپاک استقبال کیا، جئے بھٹو،جئے بلاول کے نعروں سے فضاء گونج اُٹھی،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،جیالوں کا جوش وخروش قابل دید تھا، نامزد اُمیدوار پی پی پی

سردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد بلاو ل بھٹو ہجیرہ گئے جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی کے حلقہ دو ہجیر ہ پونچھ کے امیدوار سعود صادق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…