اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سینئر اداکارہ بیگم خورشید شاہدانتقال کر گئیں

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماضی کی نامور اداکارہ بیگم خورشید شاہد لاہور میں انتقال کر گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بیگم خورشید شاہد کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہو۔بیگم خورشید شاہد اداکار سلمان شاہد کی والدہ تھیں۔ مرحومہ کو بعد ازنماز جنازہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں

سپرد خاک کر دیاگیا ۔بیگم خورشید شاہد وہ اداکار سلمان شاہد کی والدہ اور بی بی سی کے پروڈیوسر سلیم شاہد کی اہلیہ تھیں.وہ19 نومبر 1931ء کو پیدا ہوئیں، صرف 9 سال کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو دہلی سے گانا شروع کیا. پہلے روشن لال بھگت، فیروز نظامی اور بھائی لال محمد امرتسری سے سیکھا اور پھر روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی. ان کے ساتھ تان پورے پر سنگت بھی کرتی رہیں۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وڑن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کا پہلا ڈرامہ” رس ملائی”تھا مشہور ڈراموں میں” فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی” سرفہرست ہے۔چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں “چنگاری” اور”بھولا ساجن” کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا. ان. کی شادی جلدی ہوگئی تھی. ان کے شوہر چاہتے تھے وہ ریڈیو چھوڑ دیں، کچھ عرصہ انہوں نے چھوڑا بھی.سلیم شاہد بی بی سی کے پروڈیوسر بن کر لندن چلے گئے تو ایک طرح ان کی شادی کا اختتام ہوگیا. فیملی نے اصرار بھی کیا کہ وہ طلاق لے دوسری شادی کرلیں لیکن انہوں نے طلاق نہیں لی اور زندگی بیٹے کے ساتھ گزاردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…