اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمن نے بنایا جے یو آئی رہنما کی ویڈیو وائرل‎

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمان نے سی پیک کا نقشہ بنا یا تھا ، جے یو آئی رہنما کی ویڈیو وائر ل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء علامہ خالد سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020ء خالد محمود سومرو کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 2008ء میں مولانا فضل الرحمان نے دس رکنی وفد کیساتھ چین کا دورہ کیا ،انہوں نے چین کو پیشکش کی ہماری اور آپ کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنماراشد محمود سومرو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔ جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ چین دورہ کے دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے چین سے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور ہمالیہ سے بلند ہے ، سمندر سے گہری ، شہد سے میٹھی ہے کیونکہ ہم اپنی دوستی کو اقتصادی دوستی میں تبدیل کریں ، کیوں نہ ہم امریکا کی غلامی سے نکل کر اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے تجارت کے نئے ذرائع تلاش کریں ۔ چینی حکام نے مولانا فضل الرحمان کو کہا ہے کہ اس کیلئے کیا صورتحال ہو گی کیا طریقہ کار ہو گا ۔ راشد محمود سومرو نے دعویٰ ہے کہ سی پیک کا نقشہ بنانے والا ،چین کو سی پیک کا راستہ دکھانے والا ، ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر ایک ایک رُوٹ، سڑک اور راستے کی نشاندہی کرنیوالانہ تو نواز شریف تھا، نہ آصف علی زرداری تھا اور نہ ہی چیف آف آرمی سٹاف تھابلکہ وہ میرا اور آپ کا قائد مولانا فضل الرحمان تھا ۔ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے کھل کر کلاس لیننا شروع کر دی ایک صارف کا کہنا تھا کہ خبردار اگر کسی نے مذاق اڑایا مولانا نے سی پیک کا نقشہ ہیلی کاپٹر پے بیٹھ کے بنایا تھا۔ جبکہ ایک صارف شاہد خان نے لکھا کہ اے لو جی۔۔مولانا فضل الرحمن تو بہت ذہین نکلے، چین تک کو تجارت تک سکھا دی، سی پیک بھی مولانا نے بنوایا ،اب چین فضل الرحمن کی منت کر رہا کہ پلیز یہاں کی شہریت لو، تاکہ ہم چاند تک آپ پر چڑھ کر جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…