بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

اپنی شادی کی تقریب میں مٹن نہ ملنے پر دولہا ناراض ہو گیا ۔۔دوسری لڑکی سے شادی کر لی

datetime 27  جون‬‮  2021 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض ہو کر بارات واپس لے لیا اور دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔بھارت میں شادیوں کے دوران عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق اسی طرح کا ایک

واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جے پور میں بھی پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں 27 سالہ دلہا راما کانت پترا اس بات پر شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا کہ بارات کو مٹن کا سالن نہیں دیا گیا۔ بندھا گاؤں میں شادی کی تمام تیاریاں کر لی گئیں تھیں اور شادی کی رسومات شروع ہونے سے قبل معلوم ہوا کہ کھانے میں مٹن موجود نہیں ہے جس پر دلہا غصے میں آ گیا۔راما کانت پترا نے دلہن والوں سے شکایت کی کہ تقریب میں مٹن کیوں نہیں ہے ؟ دلہن والوں کی جانب سے دلہے کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم دلہا اپنی ضد پر ڈٹا رہا اور شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا اور شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔دلہا باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر چلا گیا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…