ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے سودی نظام کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی کا سودی نظام جید علماء کرام سے مشاورت کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید الضحٰی کے بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علمائے کرام سے سود کے حوالے مشاورت کی جائے گی

، اس حوالے سے عید کے بعد علماء سے متبادل نظام پر بھی بات کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید سنگ میل عبور کر لیے ہیں اور جمع کرائی جانےوالی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے خوشخبری ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔جمعہ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکاؤنٹس اور ڈیپازٹس نے 2 ماہ قبل کے ایک ارب ڈالر کے ایونٹ کے بعد سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع ہو نے والی رقوم کی ماہانہ تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، جن کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر 2020میں 6 ملین ڈالر جمع ہوئے جو اکتوبر میں 42ملین ڈالر،نومبر میں 110ملین ڈالر،دسمبر میں 250 ملین ڈالر،جنوری 2021 میں 418 ملین ڈالر،فروری میں 594 ملین ڈالر،مارچ میں 806 ملین ڈالر،اپریل میں1055 ملین ڈالر،مئی میں 1261 ملین ڈالر اور 25جون تک 1503 ملین ڈالر ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…