جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اورسابق فاسٹ بولر شعیب اختر آمنے سامنے ، عاقب جاوید لاہور قلندرز کے بیٹسمینوں پربھی برس پڑے

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اورسابق فاسٹ بولر شعیب اختر آمنے سامنے ہوگئے ۔ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ شعیب اختر کرکٹ ایکسپرٹ ہیں ان کا کام تنقید کرنا ہے ، یہ کہہ دینا کہ میں عاقب جاوید کی جگہ ہوتا تو دو ٹائٹل جتوا دیتا اپنی باتوں کی نفی ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب

اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل 6 کے پلے آف سے باہر ہونے پر عاقب جاوید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔عاقب جاوید نے شعیب اختر کو مشورہ دیا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں اس میں خود کو بہتر کریں، میں بیس سال سے کوچنگ کر رہا ہوں میں نے ہر لیول پر کوچنگ کی ہے، میں لیول فور پروفیشنل کوچ ہوں جو سب سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی ہارا کبھی جیتا یہ میرا پروفیشن ہے ، شعیب اختر نے تو ایک دن کوچنگ نہیں کی ، آپ کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ میں ہوتا تو دو ٹائٹلز جتوا دیتا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ آپ نے کوئی کام نہیں کیا ، آپ سیلف آئیڈیل ازم میں زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اپنے بیٹسمینوں پر برس پڑے اور کہاہے کہ ٹاپ فائیو رنز نہیں کریں گے تو کوئی کیسے جیت سکتا ہے، وہی بیٹسمین تھے جنہوں نے پہلے میچز میں رنز کیے تھے۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم بھی مضبوط تھی آغاز بھی اچھا تھا اختتام پر بہت افسوس ہوا، کوئی توقع نہیں کر رہا تھا لاہور قلندرز اس مرتبہ کوالیفائی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چھ میچوں میں ٹاپ پانچ بیٹسمینوں نے ایک ففٹی نہیں کی، ٹاپ فائیو رنز نہیں کریں گے تو کوئی کیسے جیت سکتا ہے، وہی بیٹسمین تھے جنہوں نے پہلے میچز میں رنز کیے تھے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری

سینئر اور تجربہ بیٹنگ فلاپ ہوئی ہے ، بیٹسمینوں کی وجہ سے مایوسی ہوئی، میچز میں کوئی چیلنج نہیں تھا لیکن پھر بھی کسی نے آغاز نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کونسا 10 رنز کی اوسط سے رنز کرنا تھے چھ کی اوسط سے رنز نہیں ہوئے، نہ اسٹرائیک بڑھایا نہ وکٹیں بچائیں بس آؤٹ آؤٹ یہی ہار کی وجہ ہے۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے

کہا کہ آخر میں عاقب جاوید کا ہی قصور نکلے گا، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے ڈرافٹ میں مضبوط ترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ، میدان میں بیٹسمینوں نے کھیلنا ہے اب سوچتے ہوں گے کیا کِیا۔عاقب جاوید نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو سہولیات دیں ، ٹریننگ دی ، اب ساری ذمہ داری مجھ پر ڈالنی ہے تو ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے

مینجمنٹ میں کئی تبدیلیاں کیں ملکی اور غیر ملکی آئے پھر بھی نہیں جیتے ، لوگ سمجھتے ہیں کہ میری شکل بدلنے سے شاید چمتکار ہو جائے گا ، اگر میں نہیں ہوں گا تو کیا ہو گا ، کسی نے تو یہ کام کرنا ہے نا۔عاقب جاوید نے کہا کہ میرا تو ٹیم کو فائدہ ہونا چاہیے جو سارا سال کام کرتا ہے ، شاہنواز دھانی میں انرجی ہے، وہ کرکٹ کو

انجوائے کر رہے ہیں ، صہیب مقصود نے چھ سال بعد پرفارمنس دی ہے۔ہیڈ کوچ لاہور قلندرز نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ صرف ایک پی ایس ایل کی پرفارمنس پر قومی ٹیم کے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں ، ہر پی ایس ایل میں کسی نہ کسی کھلاڑی کو پکڑا جاتا ہے، تینوں فارمیٹ میں کھلاتے ہیں ، جس کھلاڑی کو پکڑتے ہیں اس کا اگلے پی ایس ایل میں نام ونشان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مہینے کا عمل نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسلسل عمل رہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…