جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کشمیر کھا گئی، معیشت تباہ کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا، احسن اقبال

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو بھارت کے خونی پنجوں میں دیدیا،موجودہ حکومت نے کلبھوشن کیلئے نیا قانون بنایا،ریاست پاکستان کے وزیراعظم کو اپیل کا حق نہیں،پی ٹی آئی حکومت

کشمیر کھا گئی، معیشت تباہ کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا،مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی کمر توڑ دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر الیکشن کمپین کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے موضع ڈلہوزی میں کشمیر اسمبلی کے الیکشن کی کمپین کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے قبل مسجد کی بنیاد رکھی ان کے ہمراہ ایم ایل اے کے امیدوار محمد صدیق بٹلی،سابق ایم این اے دانیال عزیز،ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ضلعی صدر ن لیگ پیر سید اظہر الحسن گیلانی،لیگی رہنماء محمد امین خان،ذوالفقار احمد تھے،احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی ٹولہ 2018 میں کہتا تھا کہ ہمیں آزما لو ہمارے سادہ لوح لوگوں کہتے تھے نئی آئٹم آئی ہے آزما لیتے ہیں اس آئٹم نے3 سالوں میں لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں 70 سال میں اتنی مہنگائی بیروزگاری نہیں بڑھی جتنی آج ہو گئی ہے یہ کہتے تھے کہ مسلم لیگ چور ہے مسلم لیگ کے دور میں مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تھی اور ان کے دور میں 5سو روپے کلو ہے اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے اس سے قبل ملک میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے عوام کے ووٹ نے ان کی پالیسوں کے خلاف بدلہ ووٹ سے لیا ہے اور اب الیکشن کشمیر میں ہورہا ہے جس میں ایک وہ پارٹی ہے جس نے کشمیر کا سودا کیا ہے فلسطین پر اسرائیل نے ظلم کیا تو خبروں کے ذریعے

پتہ چلنے پر پوری دنیا کشمیر کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور ظلم کو بند کرواکر رہی،بھارت نے کشمیر کی تمام خبروں پر پابندی لگا کر وہاں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں 70سالوں میں بھارت کو جرات نہ ہوئی کہ وہ کشمیر کو اپنا حصہ بنا سکے نیازی نے ملک کو دنیا کے سامنے انتا کمزور کر دیا کہ بھارت نے بھی یہ قدم اٹھا لیا ان میں اتنی

طاقت نہیں کہ یہ اسلامی سربرار کانفرنس بلا سکیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس عمران خان نے بھارت کے خونی پنجوں میں دیدیا اور مودی نے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے۔ بھارت نے یہ قدم کیوں اٹھایا اس لئے اٹھایا کہ پاکستان کو کمزور کر دیا ہے اگر پاکستان کمزور نہیں ہوا تو اس نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے یہ صرف سوشل

میڈیا، ٹی وی پر بیان دے سکتے ہیں پاکستان واحد مسلم ایٹمی طاقت آج قوم کو جھوٹ جو عمران خان بولا ہے 3 سال کی حکمرانی نے اس کا میک اپ اتار دیا ہے یہ حکومت بے حس ہے جو غریب کا درد محسوس نہیں کر سکتے ہم روزگار دے رہے تھے یہ لنگر خانے کھول رہا ہے آج عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے 25 سال

اور کوئی کام نہیں کیا صرف زکوۃ صدقے اکٹھے کئے ہیں 3 سال میں 1 کام کیا ہے پی ٹی ائی نے ہر چوک میں قائد اعظم سے بڑی تصویر لگی ہے یہ الیکشن پیغام دے گا جس طرح ملک بھر میں پی ٹی ائی ہاری تھی پی ٹی ائی سے بدلہ لوگوں نے ووٹ سے لیا ہے ہمارے لیڈر کا مقصد نظریہ ہے ہمارے 72 سال ضائع ہو گئے ہیں احسن اقبال نے

کہا کہ کلبوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے نیا قانون بنا رہے ہیں لیکن اس ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کو اپیل کا حق نہیں ہے 4 سال میں جتنا پراپیگنڈا نواز شریف خلاف کیا گیا ہے نواز شریف لوگوں کے دلوں سے نہیں نکل سکا جس کی مثال ملک میں ہونے والے ضمنی الیکشن ہیں آج جو عذاب ہم پر مسلط کیا گیا ہے جلد چلا جائے گاکارنر میٹنگ سے امیدوار ایم ایل اے محمد صدیق بٹلی،امین خان اور دانیال عزیز نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…