ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ضرورت سے زائد بجلی ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، وفاقی وزیر توانائی کا بجلی کے شارٹ فال بارے بڑا اعتراف

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ملک میں ساڑھے7 ہزار شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں، شارٹ فال پر جلد قابو پالیں گے، مٹیاری سے لاہور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے

اچھا بجٹ پیش کیا، اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے،آپس میں اختلافات نظر آرہے ہیں، اپوزیشن بیروزگار ہے،کسی بیانیے کی تلاش میں ہے، ایف ایٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے۔ ایف ایٹی ایف میں کامیابیاں پی ٹی آئی دور میں ملیں، ایف ایٹی ایف کا چیلنج فروری2018 میں ملا۔ ایف ایٹی ایف چیلنج پرجلد قابو پالیں گے۔ دوایل این جی ٹرمینل کے معاہدے ن لیگ دور میں ہوئے۔تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاوَ 50 فیصد ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔ چند گیس فیلڈز کی مرمت3 سے4 ہفتے میں کی جائیگی۔ حماد اظہر نے کہا کہ آرایل این جی کے سودے میں 500 ارب روپے بچائے۔اپوزیشن کا دکھ سمجھتا ہوں،معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک سیکٹرمیں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، اس وقت ساڑھے7 ہزار شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں اس کو مینیج کرچکے ہیں۔ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن جومٹیاری سے لاہور کیلئے ہے اس کاافتتاح کیا ہے۔ یورینیم کا معاملہ ایف اے ٹی ایف کے مینڈیٹ میں نہیں آتا۔منی لانڈرنگ پرایف اے ٹی ایف بھارتی سسٹم کا جلد جائزہ لینے والا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سرکاری اورنجی پاورپلانٹس کو فرنس ا?ئل درا?مد کرنے کی اجازت دے دی، کیالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد

کرسکے گی۔ فرنس آئل درآمد کرنے کا پاورڈویڑن نے این اوسی بھی جاری کردیا ہے۔ این اوسی میں کہا گیا کہ بجلی بحران کے باعث پاورپلانٹس ضرورت کے مطابق فرنس آئل درآمد کر سکتے ہیں، مزید آئل درآمد کرنے سے پہلے مقامی فرنس ا?ئل کو مکمل استعمال کرنا ہوگا۔دوسرے پاور پلانٹس کی طرح کیالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی۔ بتایا گیا ہیکہ کیالیکٹرک کا 25 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا پہلا کارگو یکم جولائی کو پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…