ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب پولیس میں 468 افسران اور اہلکار شراب، چرس، آئس اور ہیروئن جیسے نشے کے عادی نکلے

datetime 26  جون‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے والی پنجاب پولیس خود منشیات کی عادی نکلی ہے۔ اس امر کی نشاندہی لاہور سمیت صوبے بھر کے پولیس اہلکاروں اور افسران کے کروائے گئے طبی معائنے سے

متعلق تیار کردہ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ جو آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کے حوالے کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی پولیس کہ 465 افسران اور اہلکار شرابی ہیں جن میں سے لاہور کے 96 پولیس افسران اور اہلکار شراب نوشی کے عادی نکلے ہیں اور ان اہلکاروں میں سب سے زیادہ تعداد ڈی ایس پیز کے عہدے کی افسران کی ہے جس کی تعداد 26 ہے رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کے 15انسپکٹرز شراب نوشی کے عادی ہیں۔ 17 سب انسپکٹرز، 19 اے ایس آئی، 10 ہیڈ کانسٹیبلز اور 21 کانسٹبلز شراب نوشی کے عادی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے 235 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار چرس، ہیروئن اور آئس جیسا نشہ استعمال کرنے کے عادی ہے یہاں تک کے لاہور پولیس کا ایک حجام بھی شراب نوشی کا عدی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں تعینات افسران اور اہلکاروں کا ڈرگ ٹیسٹ جاری ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے پولیس اصلاحات کے تحت افسران اور اہلکاروں کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا حکم دے رکھا تھا اور اعلان کر رکھا تھا کہ جو کوئی پولیس افسر یا اہلکار منشیات ے استعمال میں ملوث پایا گیا تو اس کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…