ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

’’پاپ کارن کھانے کے بےشمار فوائد ‘‘ شوگر سمیت کئی بیماریوں سے نجات پائیں

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاپ کارن ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہے جسے بچے بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں، بعض اوقات بے وقت کی بھوک مٹانے کے لیے بھی انہیں کھایا جاتا ہے، پاپاس کارن نہایت آسانی سے تیار ہو جانے والی غذا ہے مگر بہت کم لوگ اس کی افادیت سے متعلق صحیح جانتے ہیں۔پاپ کارن استعمال کی جانے والی ایک قدیم غذا ہے جس کے استعمال کے صحت پر

بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاپ کارن ایک مکمل غذا ہے جس میں وٹامنز، منرلز اور ڈائیٹری فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ پاپ کارن میں پوٹاشیم، زنک، کاپر اور فاسفورس بھی اچھی مقدار میں موجود ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ غذا کیلوریز اور فیٹ میں کم ہونے کے ساتھ چینی اور سوڈیم کے بغیر ہوتی ہے۔امریکن ڈائیبٹِک سوسائٹی کے مطابق پاپ کارن کا استعمال خطرناک خاموش بیماری ذیابطیس اور دل کے امراض سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔پاپ کارن کے استعمال کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مثبت فوائد مندرجہ ذیل درج ہے۔پاپ کارن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز دل سے متعلق امراض، بڑھتی عمر کے عوارض جیسے کہ ڈیمینشیا، الزائمر، نظر کی کمزوری، بالوں کا جھڑنا وغیرہ کے سدباب میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پاپ کارن میں سبزیوں اور پھلوں سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور ان کی زائد مقدار جسم میں دفاعی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔پاپ کارن میں شوگر اور چکنائی کی مقدار نہیں پائی جاتی ہے، اس میں کیلوریز بھی بہت کم پائی جاتی ہیں، ایک چھوٹے سے پاپ کارن کے کپ میں صرف 30 کیلوریز ہو سکتی ہیں۔اس میں موجود فائبرآپ کی بھوک کو ایک طرف رکھ کر آپ کو خالی پیٹ ہونے کا احساس نہیں ہونے دیتا، وزن کم کرنے والوں کے لیے پاپ کارن ایک اچھی خوراک ہے، تاہم عام طور سے لوگ ذائقے کے لیے اس میں فیٹ، چینی اور سوڈیم شامل کر دیتے ہیں جو کہ فائدہ دینے کے بجائے وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ مکئی میں فائبر کے علاوہ منرلز، کمپلیکس کاربوہائڈریٹس، بی کمپلیکس وٹامن اور وٹامن ای بھی ہوتے ہیں، فائبر کی موجودگی نظامِ ہاضمہ کو بہتر حالت میں رکھتی ہے، ہاضمہ بہتر ہونے کا مطلب ہے کہ جسم کی تمام تر صحت بہتر حالت میں ہے۔ پاپ کارن میں موجود فائبر جسم میں بلڈ شوگر اور انسولین کو لیول پر رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو لوگوں میں فائبر کی کمی ہونے کی وجہ سے کم ہو جاتا ہے، اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں تو آپ کو پاپ کارن کا ایک چھوٹا کپ اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے تا کہ آپ اپنے جسم میں بلڈ شوگر کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہ سکیں۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث پاپ کارن خون کی شریانوں سے تمام تر اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کے نتیجے میں دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور دل کے امراض اور اسٹروک وغیرہ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق پاپ کارن میں پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو جسم میں داخل ہوکر خلیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو روکتا ہے۔پاپ کارن کا ایک پیالہ کسی بھی شخص کو ایک دن میں درکار پولی فینول کا 13 فیصد فراہم کرتا ہے۔ پاپ کارن کے اندر کا سخت حصہ جو دانتوں میں پھنس جاتا ہے یہی سخت حصہ پولی فینول اور ریشے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔مکئی کے دانوں کو اگر مکھن، تیل یا نمک میں ڈال کر بھونیں تو اس کی غذائیت اور افادیت میں کمی آجاتی ہے۔ اگر اسے بغیر کچھ ملائے بھونا اور کھایا جائے تو اس کے ایک پیالے سے ایک شخص کی پورے دن کی 70 فیصد غذائی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…