ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان نے 24 گھنٹے میں اتنے اضلاع پر قبضہ کرلیا کہ کابل انتظامیہ ہل کر رہ گئی

datetime 25  جون‬‮  2021 |

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں جاری لڑائی کے دوران 28 افراد ہلاک اور 290 شہری زخمی ہوگئے۔دوسری جانب رپورٹس ہیں مغربی صوبے ہرات میں 130 طالبان جنگجوئوں نے قبائلی عمائدین کی مدد سے ہتھیار ڈال دئیے تاہم طالبان کے

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہتھیار ڈالنے والے 130 جنگجوئوں کا تعلق ان کے گروپ سے نہیں ہے ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے تین اہم اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ان اضلاع میں بغلان صوبے کے دو اضلاع خوست وافرنگ اور گزرگاہِ نور جب کہ غور صوبے کا دولینہ ضلع شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہسپتال کے عہدیداروں نے بتایا کہ لڑائی میں عام شہری بھی مارے گئے۔قندوز میں قائم ہسپتال کے سربراہ احسان اللہ فاضلی نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران مقامی دو ہسپتالوں میں 28 لاشیں اور 290 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں لڑائی تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں کشیدگی میں اضافہ ہوا لیکن شمالی افغانستان میں حالات زیادہ خراب ہیں جہاں جنگجوں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں ان کو بڑی حد تک کنٹرول حاصل ہے۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں امریکا کی جانب سے فوجی انخلا کے اعلان کے بعد افغانستان میں طالبان کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے کئی علاقوں کی جانب پیش قدمی کی ہے۔افغان حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دوحہ امن مذاکرات پہلے ہی تعطل کا شکار ہیں جبکہ طالبان نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب رپورٹس ہیں مغربی صوبے ہرات میں 130 طالبان جنگجوئوں نے قبائلی عمائدین کی مدد سے ہتھیار ڈال دیے ۔گورنر ہرات عبدالصبور قانی کا اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ افغان حکومت کے ساتھ طالبان کی جنگ غیر قانونی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے 130 جنگجوں کا تعلق ان کے گروپ سے نہیں ہے اور کہا کہ یہ تقریب ایک پروپیگنڈا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…