جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔بارش کے بعد گرمی میں نمایاں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ

کہیں کہیں پربارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بعض مقا مات پر تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: چیراٹ 04، پٹن 03،لوئردیر 02، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی47، دادو 45،نوابشاہ 44،بہاولنگر،جیکب آباداور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم کے لحاظ سے جمعہ ہاٹ فرائیڈے رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور کے شہریوں کو بہتر موسم کی نوید سناتے ہوئے رات گئے بارشیں برسانے والے سسٹم کا لاہور پہنچنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں باقاعدہ مون سون کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔ تاہم جو حالیہ سپیل لاہور میں داخل ہوا ہے اس سے آندھی کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…