اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہنواز دھانی بڑے پلیٹ فارم پر کھیل رہا ہے اور کرکٹ کو بہت انجوائے کررہا ہے۔ایک انٹرویومیں اظہر محمود نے کہا کہ شاہنواز دھانی بھی مجھے شعیب اختر جیسے لگتے ہیں کیونکہ ان کا انرجی لیول ہی الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی میں سیکھنے کا شوق ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ
کراچی سے ابوظبی تک ٹیم کی پرفارمنس تعریف کے لائق ہے، ہماری ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی، ہمارے جس پلیئر کو چانس ملا اس نے پرفارم کیا۔اظہر محمود نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ٹاپ پلیئر میں سے کوئی ایک لمبی بیٹنگ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز اور بیٹسمین ضرورت کے مطابق اپنی کارکردگی دیتے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ولاگ میں کہا ہے کہ شاہنواز دھانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 میں اپنے عاجزانہ رویے اور تیز رفتار بائولنگ سے سب کو متاثرکیا ہے۔جنہوں نے تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان پیسر کی شکل میں سندھ سےایک ’عظیم شہزادہ‘ مل گیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا رویہ بھی مثالی رہا ہے، انہیں دیکھنے کا بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ بتایاکہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جْڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار
ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہیے۔قبل ازیں پاکستان کے سابق سٹار بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے ٹیبل ٹاپرز تھے اور پھر آخری کے 4 میچ میں شکست حاصل کر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رانا برادرز کو کہا تھا کہ ٹیم مجھے بیچ دیں میں لاہور قلندرز کا نام بدل کر
لاہور ایکسپریس رکھوں گا‘‘۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمٹ کرکٹ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ لاہور کا برانڈ خراب کر رہے ہیں ۔ قبل ازیں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ اور دنیا میں اپنی تیز ترین باولنگ کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے اپنا این ایف ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کرتے ہی “شعیب اختر این ایف ٹی”
ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ شعیب اختر واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنا این ایف ٹی لانچکرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے ذریعے وہ کرپٹوکرنسی کی دنیا میں اپنے ڈیجیٹل کاپی رائیٹس کا تبادلہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی این ایف ٹی 69 ملین ڈالر کی سیل ہوئی جو ایک ساوتھ انڈین نے خریدی۔ اس کے علاوہ شعیب اختر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر www.tenup.IO کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی پہلی کرپٹو ایکسچینج بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی کرپٹو کمیونٹی کو بھی سپورٹ کریں گے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں گے۔