اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی