جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی اگر اپنی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو خیبرپختونخوا سے کلین سویپ کرسکتے ہیں،سابق کپتان راشد لطیف کا دعویٰ

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو آفریدی کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے

ریٹائرمنٹ کے بعد صرف لیگ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی این جی او کو پورے پاکستان میں متحرک کررکھا ہے۔گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے ایک نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں بڑی اسکرین پر شاہد آفریدی کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ دونوں آفریدی کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے۔راشد لطیف نے کہا کہ یہ جو کام کررہے ہیں وہ بہت زبردست ہے بس ایسے ہی یہ کام جاری رکھیں اور جیسے بیٹنگ دلیری سے کی ہے ویسے فلاحی کام بھی دلیری سے کریں جب کہ انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہیے کیوں کہ سیاست میں شاہد آفریدی کی بہت ضرورت ہے اور انہیں اپنی جماعت بناکر خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑنا چاہیے یہ وہاں سے کلین سوئپ کرلیں گے۔یونس خان نے بھی راشد لطیف کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا میں بھی سیاست میں شاہد آفریدی کا بھرپور ساتھ دوں گا اور ان کی جماعت میں شامل ہوں گا جب کہ اللہ انہیں اور ترقی دے اور چونکہ ان کی عمر اب زیادہ ہوگئی ہے لہذا زندگی میں سوچ سمجھ کر فیصلے لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…