جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے معروف اسٹارز نے اپنی پہلی تنخواہ کیساتھ کیا کیا؟

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) زندگی میں پہلی تنخواہ بہت خاص ہوتی ہے، پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر جب نتیجہ تنخواہ کی صورت میں ملتا ہے تو ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ ذکر کرتے ہیں بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں کا جنہوں نے پہلی مرتبہ آمدنی کمائی اور اسے اپنے اپنے طریقے سے خرچ کیا۔معروف اداکار شاہ رخ

خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ شاہ رخ خان کو پہلی تنخواہ 50 روپے معروف گلوکار پنکج اداس کے کنسرٹ میں کام کرنے پر ملی۔ اداکار نے تنخواہ سے تاج محل کا ٹکٹ خریدا۔فلم لگان میں ’بوون‘ کا کردار ادا کرنے والے عامر خان نے اپنی پہلی ملازمت سے ایک ہزار روپے کمائے۔ عامر خان نے پہلی تنخواہ اپنی والدہ کے ہاتھ میں رکھی۔فلم ’بلو باربر‘ میں بہترین اداکاری کرنے والے مرحوم اداکار عرفان خان بالی ووڈ میں آنے سے قبل بچوں کو ٹیوشن دے کر ماہانہ 25 روپے کماتے تھے۔ عرفان خان نے آمدنی سے سب سے پہلے سائیکل خریدی۔’کہو نا پیار ہے‘ فلم میں ایکٹنگ کرنے سے پہلے اداکار ہریتھک روشن بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ کام کرتے تھے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ ایک سو روپے تھی جس سے اداکار نے کھلونا کاریں خریدیں۔اداکار رنبیر کپور نے اپنی پہلی تنخواہ سے سب سے مہنگی ترین گھڑی خریدی جس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ اور 16 ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ’انڈیا‘ کو تبدیل کر کے ملک کا نام پوری طرح سے بھارت کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں لفظ ’انڈیا‘ سے چھٹکارا پانا ہوگا۔انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’بھارت کو انڈیا کا نام انگریزوں نے دیتے ہوئے ایک غلام ملک

قرار دیا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ہمارا ملک تب ہی ترقی کرے گا جب اس کا نام بھارت کیا جائے گا، اور جب اپنی روحانیت اور جڑوں سے جْڑا رہے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔اپنی اسٹوری میں اداکارہ نے بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ سنسکرت کے تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…