جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں دیو قامت عمارت زمین بوس، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا ( آن لائن ) امریکا میں12 منزلہ عمارت زمین بوس، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، عمارت زمیں بوس ہونے کے عین وقت کی ویڈیو سامنے آ ئی۔ میڈیارپو ر ٹس کے مطابق امریکا میں ایک بلند و بالا عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو گئی، جس کی اتفاق سے کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کر لیا گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائر ل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو جاتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے علاقے سرفسائیڈ میں واقع 12 منزلہ چیپلین ٹاور کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔فلوریڈا کے میئر نے بتایا کہ جو عمارت منہدم ہوئی اْس میں 130 گھر تھے، جہاں لوگ آباد تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت زمیں بوس ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ بڑے پیمانے پر ریسکیو اور لوگوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا نے عمارت زمیں بوس ہونے کے نتیجے میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے البتہ مقامی انتظامیہ نے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔ انٹرنیٹ پر عمارت زمیں بوس ہونے کے عین وقت کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں چند سیکنڈ میں ایک ٹاور کو منہدم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے 35 افراد کو باہر نکال لیا ہے۔10افراد کا زخمی ہونے کی وجہ سے علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے 2کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ “سرفنگس میئر چارلس برکٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمارت کا پچھلا حصہ ، شاید ایک تیسرا یا زیادہ ، مکمل طور پر لاوارث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ لگ بھگ 30 یونٹ متاثر ہوئے تھے۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ حادثے میں زیادہ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے کہا کہ وہ جمعرات کے آخر میں جنوبی فلوریڈا کا سفر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…