جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیری و پولٹری مصنوعات اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

datetime 24  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے ترمیمی فنانس بل کے ذریعے بجٹ میں ڈیری مصنوعات، پولٹری اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی درآمدی کنسائنمنٹس کے لیے کنٹینرز کے اندر درآمدی اشیاء کی فہرست اور انوائسز کی کاپیاں رکھنے سے متعلق قوانین میں بھی نرمی لائی جائے گی اس

حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل میں مذکورہ شعبوں پر تجویز کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کے لیے ترامیم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پارلیمنٹ میں جو ترمیمی فنانس بل پیش کیا جائے گا اس میں ان شعبوں کے لیے مجوزہ ٹیکسوں کی شرح کو ریشنلائز کرکے کم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی فنانس بل کے ذریعے بجٹ میں تجویز کردہ ڈیری مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح کم کی جارہی ہے۔ اسی طرح پولٹری کے لیے تجویز کردہ ٹیکسوں کی شرح بھی کم کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر بھی ٹیکسوں کی شرح کو ریشنلائز کیا جارہا ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اسی طرح درآمدی کنسائنمنٹس کے انوائسز اور اشیاء کی فہرست کنٹینرز کے اندر نہ رکھنے پر تجویز کردہ جرمانوں میں بھی نرمی کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے لیے ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کے اندر درآمدی سامان کی انوائس اور فہرست نہ رکھنے پر متعارف کروائی جانے والے جرمانوں کی رجیم پر نظر ثانی کی جائے۔کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو تمام وزاتوں اور محکموں سے رائے لیکر دو ہفتوں میں کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر

صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی کی مربوط سپلائی چین سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کی گئی ۔ بتایاگیاکہ رپورٹ کی تیاری میں تمام فریقین سے تفصیلی بات چیت کے بعد سفارشات تیار کی گئیں۔پیٹرولیم ڈویژن کو تمام وزاتوں اور محکموں سے رائے لیکر دو ہفتوں میں کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اسد عمر نے کہاکہ مسابقتی مارکیٹ کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے۔اجلاس میں نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ،اجلاس میں اینگرو انرجی ٹرمینل سے ڈرائی ڈاکنگ کے دوران گیس سپلائی کم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی ۔کمیٹی نے سپلائی کم کرنے پر ای سی سی کی فراہم کردہ گائیڈلائنز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…