جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا انوکھا اور مثالی گائوں، جہاں نہ سگریٹ ہے نہ جرائم، خواندگی میں بھی شاندار مثال قائم کر دی

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فیصل آباد شہر کے قریب ایسا گاؤں بھی ہے جہاں سگریٹ ملتی ہے نہ کوئی بچہ مزدوری کرتا ہے، شادیاں بھی سادگی سے ہوتی ہیں۔منبر و محراب ایسا پلیٹ فارم جو پورے علاقے کو بدل سکتا ہے اور اس کی مثال فیصل آباد کا گاؤں اوڈھا والا ہے، جہاں ایک ہزار گھر، ہزاروں مکین اور ان کے

دل مرکزی مسجد کے امام حافظ محمد امین کی کوششوں سے بدل گئے۔کچھ عرصہ پہلے ہدایت کی کہ سگریٹ چھوڑ دو تو پورے گاؤں نے لبیک کہا، دوسرا مشورہ دیا کہ شادیاں سادگی سے کرو جس پر سب نے عمل کیا اور پھر حدیث یاد دلائی کہ قبریں پکی نہ کراؤ، جس کے بعد سے قبرستان میں آج تک ہر قبر کچی ہے۔حافظ محمد امین نے انگریزی سمیت 3 مضامین میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔گاؤں میں تعلیم کی شرح 95 فیصد سے زائد ہے، یہاں آج تک صرف 15 مقدمات درج ہوئے ہیں، جو آپس میں نمٹا دیئے گئے، لگ بھگ پورا گاؤں نمازی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری عروج کی طرف جارہی ہے ،کورونا کی وباء تھمنے کے باعث عالمی معیشت میں کھلے پن کے آثار پیدا ہو رہے ہین جس سے سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو زیادہ فروغ ملنے کے امکانات ہیں ،یہ شعبہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں بھی شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ٹیوٹا کے سیکرٹری رائے منظور ناصر نے کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مطالعاتی دورے کے موقع پر کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ہاں نجی شعبہ بھی اس صنعت کے فروغ کیلئے بہت کام کر رہا ہے ،ٹیوٹا قابل روزگار ہنر مندی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور مذکورہ شعبہ اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیوٹا مقامی اور غیرملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افراد کی تیاری کیلئے یکسوئی کے ساتھ مصروف عمل ہے اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایسے ہنر مند لیبر فورس تیار کر رہا ہے جو مقامی اور بین الااقوامی مارکیٹ کے رحجانات سے مطابقت رکھتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…