ایک شخص کیلئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا،بلاول بھٹو کا کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان

24  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کیلئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا،پیپلز پارٹی کلبھوشن یادیو کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی،افغانستان سے متعلق فیصلوں کو پوری

دنیا پر اثر ہو گا،افغانستان سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے،بیسز سے متعلق یوٹرن خان کے بیان پر یقین نہیں رکھتے، فیصلے پاکستان کی عوام اور ملک کے مفاد میں لیں گے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ایک شخص کے لئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا،اس شخص نے اس آرڈیننس کا فایدہ ہی نہیں لیا،اب حکو مت وہ بل پارلیمان میں لا رہی ہے،پیپلز پارٹی اس بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہ لیا،پیپلز پارٹی کلبھوشن یادیو کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسلے پر ہم نے بہت سبق سیکھے ہیں،افغانستان سے متعلق فیصلوں کو پوری دنیا پر اثر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے متعلق آج ہے فیصلوں کے تیس برسوں تک نتائج بھگتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے،بیسز سے متعلق فیصلہ حکومت کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیسز سے متعلق فیصلے پاکستان کی عوام اور ملک کے مفاد میں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیسز سے متعلق عمران خان کے بیان پر یقین نہیں رکھتے،تشویش ہے کہ عمران خان بیسز کے معاملے پر بھی یوٹرن نہ لے لے، امید ہے اسپیکر خورشید شاہ کے پروڈکشن آڈر جاری کرے گا،امید ہے کہ اسپیکر تمام ارکان کو بجٹ پر بات کرنے کا موقع دے کر بجٹ کو غیر قانونی ہونے سے بچائے گا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…