منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہانہ پچاس ہزار سے زیادہ تنخواہ لینے والوں پر نیا سیلری ٹیکس ریٹ عائد کر دیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) ماہانہ پچاس ہزار سے زیادہ تنخواہ لینے والوں پر نیا سیلری ٹیکس ریٹ عائدکر دیا گیا ہے چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر پانچ فیصد ٹیکس، بارہ لاکھ سے اٹھارہ لاکھ روپے پر سالانہ تنخواہ پردس فیصد ٹیکس، عائد کیا گیا ہے اور اس سلیب کی تنخواہ داروں کو تیس ہزار روپے رقم جمع کروانا ہو گی۔ اٹھارہ سے پچیس

لاکھ تنخواہوں پر پندرہ فیصد ٹیکس دینا پڑے گا پچیس لاکھ سے 45لاکھ تنخواہ پر ستر ہ فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ 35لاکھ روپے سے 50لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پر 17.5فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ 80لاکھ روپے سے 1کروڑ بیس لاکھ روپے کی سالانہ تنخواہ پر پچیس فیصد ٹیکس ہو گا۔ 3سے 5کروڑ سالانہ تنخواہ پر 30فیصد ٹیکس ہو گا۔ پانچ کروڑ سے ساڑھے سات کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 32.5فیصدٹیکس اداکرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ نئے سیلری ٹیکس ریٹ نئے مالی سال کے لئے بھی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے کے 400آسامیوں کے لئے 10لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔بیرو زگاری کے باعث اعلیٰ ترین تعلیم یافتہ امیدواروں نے کلاس فور ملازمین کی آ سامیوں کے لئے بھی درخواستیں دی ہیں۔ ایف آئی اے میں جونیئر کلرک، سینئر کلرک، سپرنٹنڈنٹ، کلاس فور، ڈرائیور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، سب انسپکٹر وغیرہ کی آسامیوں کے لئے وفاقی حکومت نے درخواستیں طلب کی تھی۔ تاہم بعدازاں درخواستیں جمع کرنے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا گیاتھا۔ ڈیڈ لائن کے آخری روز بھی سینکڑوں امیدواروں نے درخواستیں جمع کر دی ہیں ملک میں بیروز گاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دس لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہونے کے باعث ان کی چھان بین میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ایف آئی اے میں کلاس فور ملازمین کے لئے ڈبل ایم اے، پی ایچ ڈی، ایم فل کے حامل بیرو ز گار افراد نے درخواستیں دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…