جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر الیکشن، ٹکٹ وفاقی وزیر نے کروڑوں روپے میں فروخت کیا، تحریک انصاف کے رہنما نے استعفیٰ دے دیا

datetime 24  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)سینئر پارلیمنٹرین، سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، امیدوار حلقہ جموں۔1،طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ جس طرح پی ٹی آئی قیادت نے آزادکشمیر کے عوام اور نظریاتی کارکنوں کو مایوس کیا اسی طرح 25 جولائی کو آزادکشمیر کے عوام پی ٹی آئی قیادت کو مایوس کریں گے۔انہوں نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت

سے استعفیٰ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ مہاجرین کے حلقوں میں جعلی ووٹ بنوانے میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت ملوث ہے، انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کیا گیا، پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے خبر رکھ کر کارکنوں کا استحصال کیا گیا جس طرح ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی گئی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کے یک نکاتی ایجنڈا اور ریاست مدینہ کے نظریہ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے لیکن تحریک انصاف نے آزادکشمیر میں سیاست کی ابتداء ہی کرپشن اور نظریاتی کارکنوں کاگلا گھونٹ کر کی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے کئی حلقہ جات میں کارکنوں اور پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کر کے ٹکٹ دیئے گئے اسی طرح مہاجرین حلقوں میں بھی چمک کے تحت ٹکٹ دیئے گئے اور ایک ہی خاندان کو نوازاگیا ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے جن کا سیاست اور پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کے ویژن کے بر خلاف اقرباء پروری کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آزادکشمیر میں پی ٹی آئی الیکشن

سے قبل ہی شکست و ریخت کا شکار ہے اور لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ اور پی پی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ دونوں جماعتوں کی ماضی کی کرپشن پی ٹی آئی کی ٹکٹوں میں کی جانے والی کرپشن سے انہیں کم معلوم ہورہی ہے۔ طاہرکھوکھر نے وزیراعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف سے اپیل کی کہ آزادکشمیر کے معاملات کا نوٹس لیاجائے اور عوام کی مایوسی کا ازالہ کیا جائے ورنہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمران جماعت کو آزادکشمیر کے انتخابات میں شکست ہونے جارہی ہے۔جس کی ذمہ داری پارلیمانی بورڈ پر عائدہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…