اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری گزارش ہے کہ یہاں ایک قبرستان بنا دیں ۔۔ نسلہ ٹاور کے رہائشی بے گھر ہونے کے خوف سے غصے میں آکر پھٹ پڑے

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس کے کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم کے بعد اس سے لے کر اب تک کوئی ایسا دن نہیں گیا جب اس ٹاور میں رہنے والے رہائشیوں نے احتجاج نہ کیا ہو، اپنے حق میں بات نہ کی ہو۔ اپنے لئے آواز نہ اٹھائی ہو، آخر آواز بھی کیوں نہ اٹھائیں، جبکہ وہ کروڑوں روپے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس کو

حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگائی اور اب اگر ان کو اس سے بھی بے گھر کردیا گیا تو یہ بیچارے کہاں جائیں گے؟ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق ان رہائشیوں کے دکھ درد اور ان کی آواز کو لوگوں کے سامنے دکھا رہی ہے، شاید کسی کا کوئی عمل ان کے لئے متبادل راہ اختیار کر سکے۔ ہم نے کل بھی آپ لوگوں کو نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور آج بھی ہم آپ کو نسلہ ٹاور میں رہنے والے شخص کی روداد بتا رہے ہیں۔ ایک معروف صحافی نے اس شخص سے پوچھا کہ آپ نے جب یہاں اپارٹمنٹ لیا تھا اس وقت کیا آپ نے ساری جانچ پڑتال نہیں کی تھی؟ کیا آپ نے پاکستان بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مکمل تحریری دستاویزات کو چیک نہیں کیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں رہائشی بتاتا ہے کہ: ہم نے فلیٹ لیتے وقت وہ ساری جانچ پڑتال اور دستاویزی معلومات مکمل کی تھی جو کہ فلیٹ خریدنے والا ہر شخص کرتا ہے۔ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لے کر ایس پی سی اے

اتھارتی ڈویلپمنٹ کی تمام این او سی ، سوول ایوی ایشن اتھارٹی کے این او سی اور ہر وہ چیز دیکھی گئی جو گھر خریدنے کے لئے دیکھنی چاہیئے اور جس کی ضرورت ہوتی ہے، ہم نے وہ سب دیکھی اور لیں، ان تمام کے اخراجات ادا کئے ہیں اس وقت کہیں نہیں تھا کہ یہ غیر قانونی یا نالے پربنی ہوئی بلڈنگ ہے اور اگر ایسا ہی تھا تو کیوں اس وقت چیف جسٹس

کو خیال نہ آیا؟3 سال لگے اس بلڈنگ کو تیار ہونے میں اور 3 سال سے ہم یہاں رہ رہے ہیں، مکمل 6 سال ہوگئے اب ان کو کیسے خیال آیا؟ اس سے اچھا ہے کہ یہاں ایک قبرستان بنا دیں، یہاں 4 اور 5 کروڑ کے فلیٹس ہیں اور 45 خاندان یہاں آباد ہیں ان سب کو ایک جھٹکے میں ختم کر دیں۔ ہمیں اس کے علاوہ گھر دے دیں، ہم کیا کریں گے ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس جگہ کو نہیں چھوڑیں گے، یوں سسکیوں سے مرنے سے اچھا ہے کہ اپ ایک دفعہ ہی ہمیں مار دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…