حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے،احسن اقبال

23  جون‬‮  2021

لاہور(ا ین این آئی ) مسلم لیگ (ن) سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ہر معاملے کو پچھلی حکومت پر ڈال دیتی ہے، پچھلے تین ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست ہوئی ہے، یہ الیکٹرونک سسٹم میں چپ لگا کر آر ٹی ایس والا کام لینا چاہتے ہیں، حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے۔میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پیش ہوا۔ نیب تین سال گزرنے کے باوجود بھی عدالت میں کرپشن ثابت نہیں کرسکا جس منصوبے میں اربوں روپے کی بچت کی اسی مقدمے میں پھنسا دیا گیا۔لیگی رہنما نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیئے۔ حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے قومی ادارے کو ایک ایک کر کے تباہ کر دیا ہے ایک سال میں چار چار سیکرٹریز کو تبدل کیا گیا،بجٹ میں عوام کیلئے کچھ پیش نہیں کیا۔گڈانی پر آنے والا شپ بھی کرپشن کی کہانی ہے،جس جہاز کو بنگلہ دیش اور بھارت نے آنے سے روک دیا اس حکومت نے پیسے لے کر جہاز کو گڈانی آنے دیا،جہاز میں زہریلا مواد تھا جس سے لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو ٹی وی پر دکھایا جائے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ کیسے بھونڈے مقدمات بنائے جا رہے ہیں ہمیں تو خطرہ ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کو گروی نہ رکھ دیں، پاکستانی بزنس مین اپنا کاروبار باہر ملک لے کے جا رہے ہیں،اس طرح کے حالات میں کو سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان کوئی پرائمری اسکول نہیں جس پر تجربات کیے جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک تباہ حالی کا شکار ہے یہ اپنی مرضی کی الیکشن اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت نیب ایف آئی اے کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی تابع کرنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہوناچاہیئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…