ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔ملاقات

میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب سمیت ملک کی اہم سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سیاحت، ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کی بحالی کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سیاحت اور فنون لطیفہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،آج جس طرح بلوچستان کی آثار قدیمہ سے زرخیر زمین سے فن پارے اور نادر نمونے نکل رہے ہیں، ممکن ہے آج سے ہزار سال بعد پاکستانی تاریخ کے بڑے بڑے کرپٹ سیاسی اور کاروباری برجوں کے نام ایسے ہی بھی دریافت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں عائشہ شاہنواز کے فن پارے ”سفنکس آف بلوچستان“کی نمائش میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج سے ہزار سال بعد ایسے لوگوں کے نام اور کارنامے دریافت ہونگے جن کے وزیراعظم ہاتھوں میں پرچیاں لے کر مسٹر اوبامہ کو مسز اوبامہ پکارتے ہوئے دال چاول کے نام پر پاکستان

آنے کی دعوت دیتے تھے۔ آج وزیراعظم عمران امریکی صدر جو بائیڈن کے متعلق کہتے ہیں کہ اس کے پاس وقت ہوا تو مجھ سے بات کر لے۔ انہوں نے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا یہ مکافات عمل ہے کہ”میری کرسی کو کوئی ہلا نہیں سکتا“کہنے والے آصف زرداری اب ویل چیئر پر نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ فیاض

الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیاحت، فنون لطیفہ اور آثار قدیمہ کو ایک ماڈرن انڈسٹری کی طرز پر چلانے کے لیے جتنی محنت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کر رہی ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ماضی میں آلو چھولوں والی سرکار نے تو اپنا وزیر خارجہ ہی نہ رکھا جسکی وجہ سے پاکستان نے ریکو ڈک کیس، کلبھوشن یادیو

اور مسئلہ کشمیر سمیت ہر بین الاقوامی محاذ پر مار کھائی۔ آج بیرون ملک مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھیج رہے ہیں، ریکوڈک قرضہ معاف ہو چکا ہے اور مستحکم جی ڈی پی گروتھ کے ساتھ ترقی اور معاشی بہتری کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے بیگم صفدر اعوان کے حوالے سے کہا کہ اپنے خاندان کو زیرو پر لے آنے والے محترمہ کو شاید پتہ نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیانات قرآن و حدیث اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…