ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

امریکی ڈالرز قبول نہیں، اہم ملک کے بینکوں نے حکومتی ہدایت پر عملدرآ مد شروع کردیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا(آن لائن) کیوبا کے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی ڈالرز نقد رقوم کی شکل میں قبول نہ کیے جائیں۔ یہ ہدایت کیوبا کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار چائنا ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیوبا کی حکومت نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے کیا

ہے۔ اخبار کے مطابق کیوبا کے بینکاری نظام نے پیر سے جمع کرانے کے لئے امریکی ڈالرز میں نقد رقوم قبول کرنا بند کردی ہیں۔کیوبن حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان دس دن قبل جزیرے پر طویل عرصے سے جاری امریکی تجارتی پابندی کے ایک حصے کے طور پر نئی عائد ہونے والی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا گیا ہے۔ کیوبا کے مرکزی بینک نے اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے ضروری تھا کہ ایک سال قبل کیوبا کے بینکوں کو بین الاقوامی بینکوں میں امریکی ڈالر ڈپازٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔کیوبا کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے کیوبا میں تبادلوں یا آزادانہ طور پر بدلی جانے والی کرنسیوں کی نقد رقم کے ڈپازٹ کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں پر پابندی نہیں ہے اور یہ صرف امریکی ڈالرز (نقد رقم میں) پرلاگو ہے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یہ اقدام کب تک برقرار رہے گا؟ اس کا انحصار ان پابندیوں پر ہے جو امریکی ڈالر میں برآمدی لین دین کے معمول کے عمل کو روکتا ہے۔ سال 1962 سے قائم رہنے والی اس تجارتی پابندی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے شدت لائی گئی تھی جس نے کیوبا میں ترسیلات زر معطل کرنے سمیت 240 سے زائد پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کردی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…