بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

آدھے سر کے درد کی شکارحاملہ خواتین کو کن بیماروں میں مبتلا ہونے کازیادہ خطرہ رہتا ہے ؟نئی طبی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)اکثر مائیگرین (آدھے سر کے درد)کی شکار رہنے والی حاملہ خواتین میں حمل کے دوران پیچیدگیوں کاخطرہ زیادہ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کی کانگریس میں اس تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے، جس میں بتایا گیا کہ مائیگرین کی شکار حاملہ خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے

بعد پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایسی خواتین میں دوران حمل ہونے والی ذیابیطس، بلڈ کلاٹس اور دیگر کی تشخیص کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 2014 سے 2020 کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ خواتین کے حمل کے مراحل کا تجزیہ کیا گیا تھا۔محققین نے ڈیلیوری کے طریقہ کار، میڈیکل اور حمل کے دوران پیچیدگیوں کا ہر سہ ماہی کی بنیاد پر جائزہ لیا اور دیکھا کہ حمل کے دوران کن ادویات کا زیادہ استعمال ہوا تھا۔تحقیق میں 12 ہزار 222 خواتین کو آدھے سر کے درد کا سامنا ہوا۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ مائیگرین کی شکار خواتین میں متعدد طبی اور حمل کی پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ایسی خواتین کے حمل کو زیادہ خطرے سے دوچار قرار دیا جانا چاہیے اور اس کے مطابق نگہداشت کی جانی چاہیے۔زیادہ خطرے سے دوچارحمل کے دوران خواتین کی خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، یہ خطرہ بڑھانے والے عناصر میں زیادہ عمر، ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش اور سابقہ حمل کے دوران پیچیدگیاں، مختلف امراض بشمول ذیابیطس، مرگی اور ہائی بلڈ پریشر قابل ذکر ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ آدھے سر کا درد پہلے ہی حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…