منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میتھی سے شفا حاصل کرو میتھی دانے میں چھپے جادوئی فوائد ، بے شمار مسائل سے نجات کا حل

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا ٓباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میتھی کی بھجیا تقریباً ہر گھر میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن کیا آپ اس میں چھپے صحت کے لیےمفید راز جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے اسے طبِ نبویﷺ کی روشنی میں جانتے ہیں۔قاسم بن عبدالرحمنؒ سے مروی ہے کہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے

فرمایا کہ میتھی سے شفا حاصل کرو۔جب کہ امام ذہبیؒ سے منقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اگر میتھی کے فوائد کو سمجھ لے تو وہ اِسے سونے کے ہم وزن خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔ (الطب النبوی،ابوعبداللہ محمد بن احمدالذہبی) میتھی، جسے عربی میں حلبہ کہا جاتا ہے۔اس میں معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ میتھی کا جو شاندہ حلق کی سوزش، وَرم، دُکھن، سانس کی گھٹن کے لیے اکسیر ہے۔نیز، کھانسی کی شدّت بھی کم کرتا ہے، جب کہ معدے میں اگر جلن ہو، تو فوری راحت پہنچاتا ہے۔ علاوہ ازیں، میتھی بواسیر، پھیپھڑوں کی سوزش، ہڈیوں کی کم زوری، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، ذیابطیس اور اعصابی تھکاوٹ دُور کرنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔ متھی پیس کر موم کے ساتھ ملا کر اس کا لیپ کیا جائے، تو سینے کا درد رفع ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…